بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوام دشمنی میں عمران خان حکومت نے تمام حدیں پار کردیں، لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام دشمنی میں عمران خان حکومت نے تمام حدیں پار کردیں۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت نااہل اور ناکام ہو چکی ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر 2 روزہ احتجاج کی کال دے دی، ان کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعے کو ہر شہر میں اس ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاج ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور اسمبلیاں عوام کے لیے اپنا وجود بے معنی کرچکی ہیں۔

رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عمران حکومت کہتی رہی گھبرانا نہیں۔

ملک میں پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے پر ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں کم اور پاکستان میں بڑھتی جارہی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ حالیہ پٹرول بم جو عوام پر گرایا گیا وہ ہولناک ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عوام کی قوت خرید عملاً ختم ہوتی جارہی ہے، احتسابی مافیا نے ملک میں معاشی تباہی پیدا کردی، اس حکومت کا چلنا اب ممکنات میں سے نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.