بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل 7: زلمی کا یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے 24ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ 175 پلس اسکور کر کے حریف ٹیم کو دباؤ میں لائیں گے۔

شاداب کی غیر موجودگی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے آصف علی نے کہا کہ ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں، کچھ کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی پرفارم کر کے آئیں گے، پی ایس ایل میں اچھا موقع ہے۔

اپنے بارے میں آصف علی کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو بولنگ بھی کروں گا۔

ایونٹ کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.