جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

عمر بڑھتی نہیں اور تھکتی بھی نہیں، بھارتی نیوز اینکر ’ثنا‘ کون ہے؟

دنیا کے ممالک کے درمیان ترقی، مال و دولت اور ٹیکنالوجی سمیت کئی چیزوں کی ریس لگی ہے جہاں ہر ملک دوسرے ملکوں پر سبقت لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

بھارت میں بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے میڈیا انڈسٹری میں ایک نئی چیز متعارف کرائی گئی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھارتی نیوز چینل پر ایک ایسی خاتون نیوز اینکر کو نوکری پر رکھ لیا گیا ہے جو خوبصورت اور نوجوان ہونے کے ساتھ ساتھ بغیر تنخواہ اور بغیر تھکے ہر وقت کا م کرنے کے لیے تیار رہتی ہے۔

حال ہی میں بھارتی ٹی وی چینل پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی نیوز اینکر کو متعارف کرایا گیا جس کا نام ثنا رکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثنا خوبصورت اور نوجوان ہے اور اس کی عمر کبھی نہیں بڑھے گی، یہ نیوز اینکر کئی زبانیں بول سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ نیوز اینکر لوگوں سے سوال بھی پوچھ سکتی ہے اور اسے انسانی ایڈیٹر کی مدد حاصل ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.