جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

فلپائن: کشتی میں آگ لگنے سے 31 افراد ہلاک، 230 کو بچا لیا گیا

فلپائنز میں ایک کشتی میں آگ لگنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 230 کو ریسکیو کرلیا گیا۔

’لیڈی میری جوائے 3‘ نامی کشتی زمبوانگا سے جزیدہ جولو جا رہی تھی جب بدھ کی رات اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

آتشزدگی کے بعد مسافروں نے جان بچانے کیلئے کشتی سے چھلانگ لگائی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تیونس کے کوسٹ گارڈز نے کشتیوں میں سوار 84 افراد کو بچا لیا ہے جبکہ تینتیس افراد تاحال لاپتا ہیں۔

ریسکیو رضاکاروں، کوسٹ گارڈ اہلکاروں اور مچھیروں نے 195 مسافروں اور 35 رکنی عملے کو بچایا۔

کوسٹ گارڈز کی ایک کشتی نے 8 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

حکام نے بتایا کہ حادثے میں 14 افراد زخمی ہوئے جبکہ 7 لاپتہ ہیں، فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.