جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

کورنگی میں خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی میں راہ چلتی خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والے موٹر سائیکل سوار ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزئی کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز کورنگی نمبر ڈھائی میں گلی سے گزرتی خاتون کے ساتھ موٹر سائیکل سوار ملزم نے غیر اخلاقی حرکت کی اور ہراساں کیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پولیس نے خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے والے ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کورنگی بنگالی کیمپ کا رہائشی ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.