بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران کا جھوٹا بیانیہ قوم کو نظر آگیا، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹ کا بیانیہ قوم کو نظر آگیا ہے۔ یہ پاک فوج پر حملے کر رہے ہیں۔ آج کہہ دیا کہ شیروں کی فوج کا کوئی گیڈر کمانڈر نہیں ہوسکتا۔ یہ پاکستان کے ساتھ بدترین دشمنی کررہے ہیں۔

پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا لگایا ہوا آرمی چیف ان کو اتنا پسند آیا کہ آپ نے اُس کو تین سال کی توسیع دے دی، تو یہ نواز شریف کے فیصلے پر سوال کیسے اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کئی مرتبہ کہا ہے کہ انتخابات چاہتے ہیں تو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں توڑ دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.