بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آفات سے دوچار ملکوں کے لیے عالمی فنڈ ہونا چاہئے، حنا ربانی کھر

وزیر مملکت برائے اُمور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایسا فنڈ ہونا چاہیے جو ماحولیاتی آفات سے دوچار پاکستان جیسے ممالک کی مدد کرسکے۔

نیو یارک میں جیو نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مختلف فورمز پر عالمی رہنماؤں سے ملاقات مثبت رہی۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی اس وقت پاکستان کے لیے کام کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے سدباب کے لیے قوم کو آج 1965 والی جنگ جیسے جذبے اور اتحاد کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے سیلاب سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.