بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران نے پاکستان پر ایٹم بم گرانے کا کہہ کر خود کو بے نقاب کیا، فیصل کریم

پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین تحریک انصاف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان پر ایٹم بم گرانے کی بات کر کے خود کو بے نقاب کردیا۔

اپنے ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نفسیاتی مریض ہیں، ان کی ذہنی کیفیت مزید بگڑ گئی ہے، مورخ لکھے گا کہ نالائق نیازی نے ہر سمت تباہی مچائی۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے نمبر بلاک کرنے کے بیان پر تبصرہ کیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ اللّٰہ کی شان دیکھیں جس شخص کا فون امریکی صدر، بھارتی وزیراعظم نہیں اٹھاتا اور اطلاعات کے مطابق آخری دنوں میں تو سعودی ولی عہد نے بھی لفٹ نہیں کروائی وہ شخص کہتا ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبر بلاک کردیے۔

عمران خان نے کہا کہ جو کرمنلز لائے گئے، انہوں نے ہر ادارہ اور جوڈیشل سسٹم تباہ کر دیا، کون سا گورنمنٹ آفیشل ان مجرموں کے کیسز کی تحقیقات کرے گا؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ان کرمنلز کو پاکستان پر مسلط کریں گے، اس سے تو اچھا تھا کہ پاکستان پر ایٹم بم گرا دیتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.