ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

عمران نے رقم دے کر تحائف خریدے، فرخ حبیب

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانے سے جو بھی چیز لی، پیسے دے کر لی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سب تحائف عمران خان نے اپنے اثاثوں میں ظاہر بھی کیے، جب کہ زرداری نے توشہ خانے سے بی ایم ڈبلیو گاڑی، نواز شریف نے مرسیڈیز گاڑی لی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نیب این آر او ٹو کے باعث ایون فیلڈ فلیٹس کیس پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کررہا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بطور کرکٹر جتنے بھی پلاٹ ملے وہ انہوں نے شوکت خانم اسپتال کو دے دیے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے توشہ خانے سے ہار لیا، آصف زرداری پر پاپڑ والے، فالودے والے کے کیس ہیں، جب کہ شریف برادران پر مقصود چپڑاسی کیس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.