بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان KCR کا افتتاح کرنیوالے چھٹے وزیر اعظم ہیں: مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں چھٹے وزیرِ اعظم کو دیکھا ہے جو کے سی آر کا افتتاح کر رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے سوئی گیس اور کے الیکٹرک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کو اپنے بلوں میں شامل نہ کریں، آپ کے بل بھی ادا نہیں ہوں گے۔

پاکستان ہاؤس کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم نے منصوبے کا 2023ء میں مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے لیکن یہ منصوبہ 2 سال بعد بھی مکمل نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم تھوڑی دیر کے لیے آتے ہیں اور افسران کی بتائی ہوئی بریفنگ پر چلتے ہیں، گراؤنڈ میں نہیں جاتے۔

پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ سندھ میں ڈھائی لاکھ نوکریوں میں سے ایک بھی اردو بولنے والوں کو نہیں ملی۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ 10 اکتوبر کو ضلع وسطی میں پہلا ورکر اجلاس ہونے جا رہا ہےاور دسمبر میں لیاقت آباد میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.