عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنماء غلام احمد بلور نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان 50 ہزار لوگ بھی اسلام آباد نہیں لاسکتا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ اب عمران خان کی وہ بات نہیں رہی جو پہلے تھی، عمران خان کے جلسے نہیں میلے ہوتے ہیں ڈرامہ ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن سے پیچھے ہٹ رہا ہے، خان نے کہا 10 کروڑ ڈالر روزانہ بچاؤں گا، وہ کہاں گئے۔
اے این پی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف نے ملک سنبھالا ہے، وقت لگے گا، بہتری آئےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں مہم کیلئے صرف دو دن دیے، یہ لوگ ایئرکنڈیشن کمروں میں بیٹھے ہوتے ہیں انہیں کیا معلوم، ہم ڈرتے نہیں ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے صوبے میں گیس بجلی ضرورت سے زیادہ ہے پھر بھی لوڈشیڈنگ ہے، ہمارے وسائل ہمیں دیے جائیں۔
Comments are closed.