عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے خلاف بیانات اور الزامات سے متعلق ان کی تقاریر کا ریکارڈ پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن عمران خان کی تقاریر کا جائزہ لے رہا ہے، الیکشن کمیشن تقاریر کے حوالے سے کارروائی کرنے یا نہ کرنے فیصلہ کرے گا۔
عمران خان نے بھکر، خوشاب اور لیہ میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے تھے۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا سے بھکر، خوشاب اور لیہ میں عمران خان کی تقاریرکا ریکارڈ طلب کیا تھا جو اب موصول ہوگیا۔
Comments are closed.