چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے سوئپر نے بھی اُن کی ذمے داری لینے سے انکار کردیا۔
جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملے کے کیس میں عمران خان نے ضمانتی مچلکے جمع کروانے سوئپر کو بھیجا تھا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانتی سے پوچھا آپ کون ہیں؟
شیروز نے جواب دیا وہ عمران خان کے گھر میں سوئپر ہے۔
اس پر جج نے کہا کہ کل کو عمران خان نہ آیا تو آپ ذمے دار ہوں گے۔
جج کے اس سوال پر عمران خان کے سوئپر خاموش ہوگئے۔
عدالت نے ذمہ داری نہ لینے پر عمران کے ضمانتی مچلکے منظور کرنے سے انکار کردیا۔
Comments are closed.