پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

عمران خان کے تشدد کو تحفظ دیا گیا، ہم آئین کی بالادستی کیلئے نکلے ہیں، میاں افتخار

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما میاں افتخار نے کہا ہے کہ عمران خان کے تشدد کو تحفظ دیا گیا، ہم آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کےلیے نکلے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم دھرنے سے خطاب میں میاں افتخار نے کہا کہ آئین کو ازسر نو لکھا گیا، سپریم کورٹ آئین کی تشریح کرسکتی ہے آئین کو لکھ نہیں سکتی۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں، ہم آئین بنانے والے ہیں اس لیے دستور کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی غیرآئینی طورپرتوڑی گئی، پی ٹی آئی کی دہشت گردی کی سیاست کو ختم کرنا ہے، ہم آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کےلیے نکلے ہیں۔

اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ 2013 میں دہشت گردی عروج پر تھی، جانوں پر کھیل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، ہم مقابلہ کرنا جانتے ہیں عمران خان کو تو ایک دن جیل نہیں کاٹ سکتے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ میں ایک گروپ فیصلے نہیں سیاست کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تشدد کو تحفظ دیا گیا، اُن کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی، پی ٹی آئی چیئرمین کہتے ہیں، اُنہیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر اعتماد ہے۔

میاں افتخار نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کہتے ہیں تشدد کرنے والوں کا ان سے کوئی تعلق نہیں، ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں اگر انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا تو پھر لوگوں کا ردعمل آئے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.