پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

ہم عدالت کی قدر و منزلت بحال کرنا چاہتے ہیں، فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں عوام کی عدالت لگی ہے، اب فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم دھرنے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی کو انصاف کی ذمہ داری ہو تو ہر فریق کو ایک جیسی توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدالت کی قدر و منزلت بحال کرنا چاہتے ہیں، آج اس تاریخی اجتماع نے بتادیا کہ فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ آئے ناں کوئی ہمت کرے یہاں کسی پر حملہ کرنے کی، ساری پولیس اور رینجرز ہٹ جائے ہم اس عمارت کی حفاظت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی مائی کا لعل میلی آنکھ سے بھی اس عمارت کو نہیں دیکھ سکے گا، ہم عدلیہ کا احترام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اسلام نے عدل و انصاف کا حکم دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں نہ توڑی جاتیں تو آج بحران نہ ہوتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.