اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

عمران خان کی محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف سپریم کورٹ جانے کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کردی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی مسترد کردی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کارکنان تیاری کریں عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے  پارٹی قیادت، قانونی ٹیم کو فیصلےکو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو پیغام دیا کہ محسن نقوی ایک متنازع شخصیت ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ محسن نقوی نے ہماری حکومت کے خلاف بیرونی سازش میں آلہ کار کا کردار ادا کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان کل ملک گیر احتجاج میں حصہ لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.