اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

سرفراز احمد کی مدینے میں بیٹے کے ساتھ نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی مدینہ منورہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچز میں شاندار کارکردگی کے بعد سرفراز احمد ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے فیملی کے ہمراہ سعودی عرب موجود ہیں۔

سرفراز احمد اپنے بیٹے عبداللّٰہ کو کندھوں پر بٹھا کر مدینے میں گھومتے ہوئے نعت پڑھ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.