پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کردی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی مسترد کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی قیادت، قانونی ٹیم کو فیصلےکو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو پیغام دیا کہ محسن نقوی ایک متنازع شخصیت ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ محسن نقوی نے ہماری حکومت کے خلاف بیرونی سازش میں آلہ کار کا کردار ادا کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان کل ملک گیر احتجاج میں حصہ لیں۔
Comments are closed.