بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی عارف نقوی سے متعلق سوال پر مکمل خاموشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے عارف نقوی سے متعلق سوال پر مکمل خاموشی اختیار کرلی۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں غیر جمہوری اور غیر قانونی حکومت کا خاتمہ ہوا، اب عوام کو ڈیلیور کرنے کی ضرورت ہے۔

برطانوی اخبار کی پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان کا صحافیوں سے سامنا ہوا۔

 اسلام اباد کے ہوٹل میں آمد پر صحافیوں نے  عارف نقوی سے متعلق سوالات پوچھے، عمران خان نے  صحافی کے عارف نقوی کے بزنس پارٹنر ہونے کے سوال پر خاموشی اختیار کی۔

اس موقع پر عمران خان کی سیکیورٹی نے صحافیوں کو دھکے دیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے عارف نقوی سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.