بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حب کینال کی مرمت کا کام مکمل، کراچی کو پانی کی فراہمی شروع

کراچی کو حب ڈیم سے پانی سپلائی کرنے والی حب کینال کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، اس کے بعد کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق منگھوپیر کے علاقے میں 24 جولائی کو حب کنال میں شگاف پڑ گیا تھا جس سے کئی غیر آباد علاقے زیر آب آ گئے تھے اور کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ حب کینال سے کراچی کو پانی کی سپلائی بند کی تو شگاف بھرنے اور کینال کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع ہوا جس میں لگ بھگ 8 دن لگے۔

واپڈا حکام کے مطابق واٹر بورڈ کی کلیئرنس کے بعد پیر کی دوپہر حب ڈیم سے کراچی کی کینال میں 20 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی شروع کی گئی جو مرحلہ وار بڑھائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق پیر کی رات تک کراچی کو پانی کی سپلائی بتدریج 80 ایم جی ڈی تک پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو حب کنال کے راستے 100 ملین گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.