بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا: دریائے وسکانسن کے قریب چاقو حملے میں نوجوان ہلاک، ملزم گرفتار

امریکی ریاست منیسوٹا میں دریائے وسکانسن کے قریب چاقو بردار ملزم کے حملے میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 52 سالہ مشتبہ شخص اور متاثرین جھیل کے کنارے موجود تھے۔

اس بات کی تحقیقات جاری ہیں کہ کیا ملزم اور متاثرین ایک دوسرے کو جانتے تھے یا نہیں۔

چاقو حملے میں 17 سالہ لڑکا ہلاک ہوا، ملزم کو واردات کے ڈیڑھ گھنٹے بعد ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

دو زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر اسپتال پہنچایا گیا جبکہ دو زخمی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال بھیجے گئے۔

زخمیوں کی عمریں 20 سے 24 سال کے درمیان ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.