بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہالینڈ سے 3 ون ڈے میچز، پاکستانی ٹیم میں حیدر علی، نسیم شاہ، آغا سلمان کی شمولیت کا امکان!

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم اس ماہ ہالینڈ کے ساتھ 3 بین الاقوامی ون ڈے میچوں کی سیریز میں مد مقابل ہوگی۔

روٹرڈیم میں یہ میچ 18,16 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے، پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء سپر لیگ کا حصہ ہوگی۔

ہالینڈ کے خلاف 3 ون ڈے کی اس سیریز میں بائیں ہاتھ کے تیز بولر شاہین شاہ آفریدی دستیاب نہیں ہوں گے، 32 ون ڈے مقابلوں میں 23.90 کی اوسط سے 62 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین آفریدی کی جگہ کپتان بابر اعظم دائیں ہاتھ کے تیز بولر نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

دائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے 19 سال کے تیز بولر نسیم شاہ نے بین الاقوامی سطح پر ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کی ہے، البتہ 13ٹیسٹ کھیلنے والے فاسٹ بولر 36.30 کی اوسط سے 33 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

دوسری جانب سینٹرل کنٹریکٹ سے یک دم باہر کئے جانے والے افتخار احمد کی جگہ پشاور زلمی کے حیدر علی کو منتخب کیے جانے کا قومی امکان ہے۔

21 سالہ مڈل آڈر بیٹسمین نے پاکستان کے لیے نومبر 2020ء میں زمبابوے کے خلاف راولپنڈی میں 2 بین الاقوامی ون ڈے کھیلے تھے، تجربے کار وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ پشاور زلمی کے محمد حارث متبادل وکٹ کیپر کی حیثیت سے ہالینڈ کے لیے سفر کریں گے۔

حال ہی میں سری لنکا میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آغا سلمان بھی ہالینڈ کے لیے منتخب ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ ٹیسٹ اوپنر شان مسعود اور بائیں ہاتھ کے بیٹس مین سعود شکیل میں سے کسی ایک کو اسکواڈ میں منتخب کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.