بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی زیر صدرات پنجاب وزراء کے اجلاس کی اندرونی کہانی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کے وزراء کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کابینہ نے سوشل میڈیا کے نوجوانوں کی گرفتاری میں پولیس کی ایف آئی اے کی معاونت پر شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے آئی جی پنجاب پولیس سے پولیس معاونت پر وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رات گئے پنجاب حکومت نے کابینہ ارکان کے فیصلے کی روشنی میں وضاحتی خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے کہا کہ آئی جی پولیس تحقیق کریں، ایف آئی اے نے کیا ایکشن کی اجازت لی، پولیس نے ایف آئی اے کے ساتھ بلا اجازت کیسے گرفتاری، غیرقانونی کام میں معاونت کی۔

پنجاب کابینہ نے سوال کیا کہ ایلیٹ فورس کی گاڑیاں غیرقانونی آپریشن میں بلااجازت کیسے استعمال ہوئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی ہدایت پر پنجاب کابینہ نے آئی جی سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پنجاب کابینہ نے کہا کہ پولیس کا کوئی ماورائے آئین و قانون ایکشن قابل قبول نہیں۔

اجلاس میں یہ بھی کہا کیا گیا کہ پولیس وفاقی ادارے کے کسی غیرآئینی ایکشن میں ساتھ نہ دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.