بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خوبصورت دکھائی دینے کیلئے جاپانی جڑواں بہنوں کی متعدد پلاسٹک سرجریز

جاپان سے تعلق رکھنے والی جڑواں بہنوں نے خوبصورت دکھائی دینے کےلیے ایک دو نہیں بلکہ متعدد مرتبہ اپنی پلاسٹک سرجری کروالی۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چی یوشیکاوا اور چیکا یوشیکاوا نامی بہنوں نے اپنے چہروں کو من پسند نقوش دینے کی کوششیں اُس وقت شروع کی تھیں جب دونوں کی عمریں ممکنہ طور پر 20 سے 22 سال کے درمیان تھیں۔ 

دونوں اس وقت 34 برس کی ہیں جبکہ ان سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنی سرجریز کے لیے کم و بیش 4 کروڑ ین (2 لاکھ 75 ہزار امریکی ڈالر یعنی 6 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد خرچ کردیے۔ 

ان بہنوں نے اپنی کہانی یہ بتائی کہ چہرے کے نقوش کی تبدیلی کا تعلق ان کے بچپن سے ہی ہے جب دونوں کا ہر معاملے میں موازنہ کیا جاتا تھا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے تھے ایک بہن دوسری سے زیادہ پیاری نظر آرہی ہے، جبکہ اگر ایک کے اسکول کی پڑھائی میں بہتر گریڈز آجاتے تو بھی موازنہ شروع ہوجاتا کہ ایک بہن دوسری سے زیادہ اسمارٹ ہے۔ 

اسی طرح اگر ایک بہن جم کلاس میں اچھا پرفارم کرتی تو لوگ کہتے کہ ایک بہن دوسری بہن سے اچھی ایتھلیٹ ہے۔ 

ان جڑواں بہنوں کا ماننا ہے کہ اس موازنے کی وجہ سے ان کی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوئے، تاہم پھر انہوں نے اپنے چہروں کا موازنہ کیا اور فیصلہ کیا کہ عمر بڑھنے سے قبل پلاسٹک سرجری کروالی جائے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلے ایک بہن نے سرجری کروائی اور پھر اس کے مثبت نتائج دیکھنے کے بعد دوسری بہن نے بھی سرجری کروالی۔ 

چی اور جیکا یوشیکاوا کا دعویٰ ہے کہ وہ خوبصورتی کے پیمانے اور ٹرینڈز کو سمجھتی ہیں یہ ہمیشہ تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور وہ دوسروں کو خوش کرنے کے لیے ہمیشہ ان ٹرینڈز کے پیچھے نہیں جاتیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.