بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا۔ جس کے بعد 8 اوورز میں کیوی ٹیم نے 74رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل کرائسٹ چرچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔

نیوزی لینڈ کے بولر بریس ویل نے 30 رن پر پاکستان کے پہلے کھلاڑی محمد رضوان کی وکٹ حاصل کی۔ 

وکٹ کیپر بیٹر 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد شان مسعود 14 رنز بنا کر سینٹنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر شاداب خان تھے، وہ 8 رن بنا کر سینٹنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

گزشتہ مقابلے میں بابر اعظم کو آؤٹ نہ کر پانے والی نیوزی لینڈ ٹیم آج پاکستان کے اسٹار بیٹر کی وکٹ لینے میں کامیاب ہوگئی۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 65 رنز پر گری، بابر اعظم 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افتخار احمد 27، حیدر علی 8 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ آصف علی 25 رنز پر بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کے بولر ٹم ساؤتھی، مچل سینٹنر اور بریس ویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اش سوڈھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ میں جاری سہ فریقی سیریز میں گرین شرٹس آج اپنا تیسرا میچ ہوم ٹیم کے خلاف کھیل رہی ہے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں بولنگ پریکٹس کے بعد بیٹنگ پر بھی کام کرتا ہوں اور بیٹنگ پریکٹس میں تیز کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صحتیابی کے بعد 2 روز اچھی پریکٹس کی ہے، اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں میچز کھیلنے سے ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع ملے گا، نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا کی کنڈیشن میں ایڈجسٹ ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

واضح رہے کہ تین قومی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت چکی ہے اور اس کا فائنل میں کوالیفائی کرنا یقینی دکھائی دیتا ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے دو میں سے ایک میچ جیتا ہے جبکہ بنگلا دیش کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ اگر آج کا میچ جیت جاتا ہے تو بنگلا دیش کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.