بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈکپ: پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی

اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈکپ میں پاکستان نے سوڈان کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ 

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم نے سوڈانی ٹیم کو 0-3 سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے طفیل شنواری نے ہیٹ ٹرک کی اور مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔ 

قومی اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کل اپنا تیسرا میچ میزبان ٹیم قطر کے خلاف کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.