بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بنگلادیش کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ میں جاری تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میزبان ٹیم کی قیادت آج ٹم ساؤتھی کر رہے جبکہ کین ولیمسن آج کے میچ میں شریک نہیں ہیں۔

دوسری جانب بنگلا دیش ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر شکیب الحسن کر رہے ہیں۔

مہمان ٹیم کو سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنانے کیلئے آج کے میچ میں جیت حاصل کرنا ضروری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.