بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور ایئرپورٹ: ساڑھے 21 کلوآئس ہیروئن کی دبئی اسمگلنگ ناکام

لاہور ایئر پورٹ پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کارروائی کے دوران ایک مسافر کے قبضے سے ساڑھے 21 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کر لی جو لاہور سے دبئی اسمگل کی جا رہی تھی۔

لاہور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے دبئ جانے والے مسافر سے 21 کلو 530 گرام آئس ہیروئن برآمد کی ہے۔

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق دبئی جانے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچنے والے 1 مسافر محمد رمضان نے مذکورہ ہیروئن ٹرالی بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی۔

اسلام آباد ہیروئن، مارفین یا آئس کی زیادہ مقدار…

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.