بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دو مختلف پاکستان دکھائی دے رہے ہیں: شہباز گِل

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شہباز گِل کا کہنا ہے کہ مجھے دو مختلف پاکستان دکھائی دے رہے ہیں۔

وہ بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسلام آباد کچہری میں واقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز اور اعظم سواتی بھی شہباز گِل کے ہمراہ عدالت پہنچے۔

تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی وکلاء اور کارکنان کے عدالت میں نعرے لگانے پر عدالت کی جانب سے اظہارِ برہمی کیا گیا ہے۔

شہباز گِل نے کہا کہ گزشتہ 10 دن میں میری 4 پیشیاں ہو چکی ہیں، مجھے ہتھکڑیاں لگا کر اسلام آباد کچہری لایا جاتا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے مال بنایا، کرپشن کی اور دھوکا دیا، تھانہ کوہسار وارنٹِ گرفتاری کی تعمیل نہیں کروا رہا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شہباز گِل کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت کے معاملات عدالت میں ہی رہنے چاہئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.