بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کیلئے کرس گیل نے کس کو فیورٹ قرار دیا؟

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے کہا کہ مجھے لگتا ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میزبان آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لیے یہ بہت مشکل ہے، کیوں کہ ٹیم کا کپتان نیا ہے اور ٹیم میں کیرون پولارڈ، آندرے رسل اور ڈوائن براوو جیسے کھلاڑی بھی نہیں ہیں۔

کرس گیل کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ایک خطرناک ٹیم ہے، ورلڈ کپ میں ساری چیزیں ان کے حق میں ہوں گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو ایونٹ کے سپر 12 مرحلے کے لیے ابھی کوالیفائی کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.