بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں کانسٹیبل کی فائرنگ سے دوسرا پولیس اہلکار زخمی

اسلام آباد پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں کانسٹیبل کی فائرنگ سے دوسرا اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکاروں میں رقم کے لین دین کی تکرار جھگڑے میں بدل گئی، بد کلامی اور تھپڑوں کے بعد ایگل اسکواڈ کے اہلکار نے مبینہ طور پر گولی مار دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے اے آر یو میں تعینات کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا، گولی مارنے والے کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار شاہد نواز اور امیر نواز ایک ہی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ دونوں اہلکاروں کے درمیان ذاتی رنجش پر لڑائی جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے دوران شاہد نواز نے میر نواز پر فائر کیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کے درمیان تنازع کے متعلق بیانات لیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سے رپورٹ طلب کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.