بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین جنگ کی قیادت کیلئے روس نے نیا جنرل تعینات کردیا

روس نے یوکرین میں جنگ کی قیادت کرنے کےلیے نئے جنرل کا انتخاب کرلیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جنرل سرگئی سروویکن کو اسپیشل ملٹری آپریشنز کے علاقے میں جوائنٹ گروپنگ فورسز کا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق 55 سالہ سروویکن سائبیریا میں پیدا ہوئے تھے، انہیں 1990 کی دہائی کے دوران تاجکستان اور چیچنیا میں ہونے والی مسلح جھڑپوں کے دوران جنگ کا تجربہ حاصل ہے۔

2015 میں انہوں نے شام میں بھی صدر بشارالاسد کی فورسز کی حمایت کے لیے کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ ستمبر میں یوکرینی فوج کے جوابی حملے میں روسی فوج کو شمال مشرقی خارکیف علاقے کا بڑا حصہ چھوڑنا پڑا اور یوکرین نے ہزاروں مربع کلومیٹر علاقے کو واپس اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

روسی فوج کو جنوبی خیرسون علاقے میں بھی پسپائی کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.