جمعرات 16؍شعبان المعظم 1444ھ9؍مارچ 2023ء

عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے معاملہ فل بینچ کو سماعت کے لیے بھجوا دیا۔

کیس کی آئندہ سماعت 13 مارچ کو ہوگی۔

واضح رہے کہ 5 مارچ کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عمران خان کی تقاریر، بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی تھی۔

پابندی کے اگلے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پیمرا کی پابندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاتھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.