پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے

لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچا دی گئیں۔

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندے نے لاشیں ورثا کے حوالےکر دیں۔

کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں تیونس سے براستہ جدہ لاہور لائی گئی ہیں۔

افسوسناک واقعے میں ملوث تمام سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔

کشتی حادثے میں جاں بحق 7 افراد میں سے 6 کا تعلق گجرات سے ہے۔ اٹلی میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں دو روز قبل لاہور لائی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اٹلی کے جنوبی ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی چٹان سے ٹکرانے کے باعث کئی اموات ہوئی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 12 بچے بھی شامل تھے، اندازے کے مطابق کشتی میں 150 سے 200 تارکین وطن سوار تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ سے روانہ ہونے والی کشتی میں پاکستان، افغانستان اور ایران سمیت دیگر ملکوں کے افراد سوار تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.