پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

سینٹرل جیل کا قیدی حمید عرف پپو نجی اسپتال میں انتقال کر گیا، جیل حکام

کراچی سینٹرل جیل کا قیدی حمید عرف پپو نجی اسپتال میں انتقال کرگیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ  حمید عرف پپو دل کے عارضے میں مبتلا اور کافی عرصے سے بیمار تھا۔

ملزم حمید 2016 میں جیل لایا گیا اور اس کے خلاف کیس زیر سماعت ہے، ملزم حمید پر 2001 سے قتل اور انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم حمید کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.