منگل 13؍رمضان المبارک 1444ھ4؍اپریل2023ء

پاکستان سے ون ڈے سیریز کیلئے کیوی ٹیم کا اعلان، لیتھم کپتان مقرر

پاکستان سے ون ڈے سیریز کےلیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، پانچ ون ڈے میچز میں ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔

نوجوان کھلاڑیوں بین لسٹر اور کول میک کونچی کو بھی نیوزی لینڈ کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جن کا پاکستان سے سیریز میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔ 

ٹام بلنڈل، چیڈ باویس، میٹ ہینری اور ایڈم ملنے بھی نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ڈیرل مچل، ہینری نکولس، جمی نیشم، رچن روندرا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ 

ہینری شیپلے، اش سودھی، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ بھی کیوی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔

نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے پلیئرز 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔ 

نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کےلیے ثقلین مشتاق کی تقرری کا باضابطہ اعلان بھی کردیا ہے۔

ثقلین مشتاق سیریز کے دوران نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق کی تقرری کیوی کرکٹرز کو پاکستانی کنڈیشنز میں ہم آہنگی میں مدد دے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.