ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

یوکرین جنگ کے خاتمے تک لاکھوں یوکرینی شہریوں کو یورپ میں مزید قیام کی اجازت

یورپین یونین نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے تک یوکرین کے 40 لاکھ سے زائد یوکرینی شہری یورپ میں مزید قیام کر سکتے ہیں۔

یہ بات یورپین یونین نے جنگ کے باعث یوکرینی شہریوں کو اپنے ہاں عارضی پناہ دینے کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد اس سال کی اجازت دینے کے حوالے سے نئے ’عارضی پناہ کے ڈائریکٹیو‘ کے اجراء کے موقع پر کہی۔

اس نئے ڈائریکٹیو کے تحت یوکرینی شہریوں کا نہ صرف یورپ میں قیام قانونی ہوگا بلکہ وہ یہاں کام بھی کر سکیں گے۔

یورپی یونین کا روس کے خلاف پابندیوں کا یہ 10واں پیکیج ہوگا۔

اس دوران ان کے بچے یورپین ممالک کے اسکولوں میں مفت تعلیم پائیں گے اور انہیں صحت کی سہولیات تک آسان رسائی بھی میسر ہوگی۔

یورپین کمیشن کے اس نئے ڈائریکٹیو میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ یورپ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

یورپ نے اپنے باہمی اتحاد کے ذریعے روسی جارحیت کے جواب میں اپنے گھروں سے نکلنے والوں کی بھرپور مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسی لیے 4 مارچ 2022 کو عارضی پناہ کا پورا میکنزم بنایا گیا، جس میں 2023 کےلیے ایک سال کی توسیع کی گئی۔

یورپ نے یوکرین کے شہریوں کو واضح پیغام دیا کہ یہ سہولت جنگ کے اختتام تک جاری رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.