بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر کے معاملے پر  ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، یہ آڈیو سائفر کے معاملے پر تیسری جبکہ آج ہونے والی دوسری آڈیو لیک ہے۔

آڈیو میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے، سائفر کا بہت بڑا اثر پوری دنیا میں چلا گیا ہے۔

عمران خان کی آواز میں کہا جارہا ہے کہ حکمت عملی یہ ہے کہ عوام تو ہمارے ساتھ لگ چکی ہے۔

آڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ میر جعفر اور میر صادق کا جو بیانیہ ہے وہ آپ لوگوں نے فیڈ کرنا ہے۔

نئی آنیوالی آڈیو میں پی ٹی آئی چیئرمین اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اسد عمر ایک اور چیز ہے ہائنڈ سائیٹ میں یہ جو ہم اب کر رہے ہیں ناں لیٹر والا، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کردینا چاہیے تھا۔

مبینہ آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اس لیٹر کا بہت بڑا یعنی جو ہم سوچ رہے ہیں ناں، اس کا ساری دنیا کے اندر ایک امپیکٹ چلا گیا ہے۔

شیریں مزاری آڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ چائنیز نے آفیشل اسٹیٹمنٹ ایشو کی ہے، امریکا کی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔

عمران خان کہتے ہیں کہ حکمت عملی یہ ہے کہ پبلک ہمارے ساتھ بیٹھی ہے،  اب پبلک کے پریشر سے ہم چاہتےہیں کہ اتوار کو اس طرح ہائٹ پر پریشر ہو،  جو بھی جائے اسمبلی میں ووٹ دینے کےلیے اس کے یعنی وہ برانڈڈ ہو،  لیکن جو آپ نے برینڈ کرنا ہے ناں، میر جعفر اور میر صادق، آپ کو لوگوں کو سپون فیڈ کرنا ہے۔

آڈیو میں پی ٹی آئی چیئرمین کہہ رہے ہیں کہ مائنڈز آل ریڈی فرٹائل گراؤنڈ بنی ہوئی ہے، اس وقت ان کو آپ فیڈ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.