پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کو غلط مشورے دینے والوں کے نام بتادیے۔
جہلم کی جیل سے رہائی کے بعد راولپنڈی میں نیوز کانفرنس میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فواد چوہدری، شہباز گل، عالیہ حمزہ، مراد سعید اور شیریں مزاری چیئرمین پی ٹی آئی کو خوش کرنے کےلیے فوج مخالف مشورے دیتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو الٹے سیدھے مشورے دینے والوں میں علی امین گنڈا پور بھی شامل تھے، میں نے جب بھی تصحیح کرانے کی کوشش کی تو مجھے چپ کرادیا جاتا۔
سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان ترجمانوں کے اجلاس میں ترغیب دیتے کہ میڈیا میں فوج کے خلاف کیا باتیں کرنی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یکم مئی کو یومِ مزدور کی ریلی رکھی، وہ کارکنوں کو فوجی علاقوں اور عمارتوں کی طرف جانے کی ٹریننگ دے رہے تھے۔
Comments are closed.