ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

عمران خان کو استعفوں پر پچھتاوا ہوگا، خورشید شاہ

وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو استعفوں پر پچھتاوا ہوگا، ماضی میں بھی یہی کہا تھا آج یہ بات درست ثابت ہو رہی ہے۔

خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور سکھر سینٹرل جیل میں ہیں، اِنہیں عید پر کھانا بھیجوں گا، آج موقع ہے مل بیٹھنے سے مسئلہ حل ہو تا کہ ملک مسائل سے نکلے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے خود آئین سے بڑھ کر 90 دن سے 105 دن کا اسپیس دیا ہے۔

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اس ملک میں سب سے زیادہ ضروری اور معتبر پارلیمنٹ ہے، اس سے کوئی سپریم نہیں اور اسے کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ اللّٰہ سے دعا ہے کہ ملک اور قوم کی سلامتی ہو، ملک میں معاشی اور ریاستی بحران ہے اللّٰہ تعالیٰ مسائل حل کرے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ تمام امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.