ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

عمران خان کا 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے چیئرمین عمران خان نے 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دے دی۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے انہیں مارنے کی کوشش کی ابھی بھی وہیں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر 23 ایف آئی آر کاٹی گئيں، مجھے ایسے رکھا جیسے غدار ہوں، مجھ پر ایسے ظلم کیا گيا جیسے پاکستانی نہیں ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ انہيں بلاول کا سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا، بلاول ڈھونڈتا پھرے گا اس کے باپ نے چوری کا پیسا کہاں کہاں رکھا ہے؟

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ انہیں افسوس کے ساتھ بھارت کی مثال دینی پڑتی ہے ان کی آزاد خارجہ پالیسی ہے، روس سے تیل خریدنے پر امریکا پہلے بھارت سے ناراض ہوا پھر مان گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.