بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا پورا غداری کا بیانیہ کرپشن چھپانے کیلئے ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابقہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی سے سوال پوچھ لیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی عمران خان کی محبت میں یا کرپشن چھپانے کے لیے بیانیہ بنا رہی ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پارٹی قائد عمران خان کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنانے والوں کو وارننگ دے دی۔

انہوں نے کہا کہ بقول ان کے یہ خاتون گھریلو ہیں تو کہاں سے یہ باتیں سامنے آئیں، آج ان ترجمانوں نے کہا ہاں یہ ان کا مشورہ ہوسکتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان کا پورا غداری کا بیانیہ کرپشن چھپانے کے لیے ہے، سیاسی مفاد کے لیے ہم نے کبھی ایسی حرکتیں نہیں کیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ فرح گوگی ساری ٹرانزیکشن کر رہی ہیں، عمران خان کہتے ہیں مجھے پتا نہیں تھا، ان چیزوں سے ثابت ہے فرح گوگی کے ساتھ ان کی بزنس ٹرانزیکشن تھیں۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ قانون اپنا راستہ خود اپنا رہا ہے، ہم سب کچھ قانون کے مطابق کریں گے، ان لوگوں نے ملک کی قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا، ادارے ان کاموں کے لیے موجود ہیں، تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.