پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشیدکا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی کے مطابق عمران خان کا دورکرپشن میں ترقی کا دور ہے۔
پرویز رشید نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا دور بدعنوانی میں تنزلی کا دور تھا، مگر وہ پھر بھی نااہل، قیدی اور جلاوطن ٹھہرا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دور بدعنوانی میں ترقی کا دور ہے، وہ صادق، امین، وزیر اعظم ٹھہرایا گیا۔
پرویز رشید نے کہا کہ یہ ہوتا ہے گاڈ فادرز اور سیسلین مافیا کا کمال۔
Comments are closed.