ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

عمران خان پر کیے گئے حملے پر حیرانی ہوئی، بین اسٹوکس

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ حیرانی ضرور ہوئی جو سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ واقعہ پیش آیا، ہم نے سیکیورٹی کے معاملات اپنے سیکیورٹی وفد پر چھوڑ دیے ہیں۔

بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے سیکیورٹی وفد نے کہا پاکستان میں معاملات معمول کے مطابق ہیں، سیکیورٹی وفد نے ہمیں بتایا کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہوگا۔

انگلش آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان میں مختلف کنڈیشنز ہوں گی، ہم نے کئی برسوں سے پاکستان میں ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دورہ پہلی بار کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کے پریکٹس سیشن کے دوران اظہر علی کے ہیلمٹ پر حارث رؤف کی جانب سے کرائی گئی باؤنسر لگ گئی۔

بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ برصغیر میں رہنے والوں کی زندگی میں کرکٹ بہت اہم کھیل ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.