پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملے کے بعد ہماری پہلی ترجیح ان کی سیکیورٹی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے شبلی فراز نے کہا کہ حکومت نے تمام حربے استعمال کرکے دیکھ لیے مگر ہمیں ناکام نہیں کر سکی، ہماری تحریک ہی یہ ہے کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں۔
شبلی فراز نے کہا کہ خود فیصلے کرنے کیلئے خود مختار حکومت کی ضرورت ہے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے فوری نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم اسمبلیاں نہیں توڑیں گے، جب تمام اسمبلیاں توڑی جائیں گی تب ہی ٹوٹے گی۔
Comments are closed.