منگل19؍ربیع الثانی 1444ھ15؍نومبر2022ء

شاہ سوئیڈن اور ملکہ اردن پہنچ گئے، شاہی خاندان سے ملاقات

سوئیڈن کے بادشاہ کارل گستف اور ان کی اہلیہ ملکہ سلویا اردن کے تین روزہ دورے پر اومان پہنچ گئے ہیں۔

شاہ سوئیڈن کی طرف سے یہ 33 برس بعد اردن کا دورہ ہے، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ ٹوبیاس بل اسٹروم بھی ہیں۔

اردن کے شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شاہ عبداللّٰہ نے کہا کہ سوئیڈن طویل عرصے سے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے پرامید رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اردن میں موجود فلسطینی مہاجرین کی مدد کرنے پر سوئیڈن کے کردار کو سراہتے ہیں۔

شاہ سوئیڈن اور ملکہ اومان میں نئے سوئیڈش سفارتخانے کا افتتاح کریں گے۔

انہوں نے اردن کو تاریخی اور اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے شاہی خاندان اور عوام میں قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.