منگل19؍ربیع الثانی 1444ھ15؍نومبر2022ء

مغرب نے جی20 مشترکہ اعلامیہ کو سیاسی بنانے کی کوشش کی، روس

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے دعویٰ کیا ہے کہ مغرب نے جی20 مشترکہ اعلامیہ کو سیاسی بنانے کی کوشش کی ہے۔

جی 20 اجلاس میں روسی وفد کی قیادت کرنے والے وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ مغرب نے کوشش کی جی 20 اجلاس یوکرین پر روسی اقدامات کی مذمت کے الفاظ شامل کرے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جنگ جاری ہے، ہائبرڈ جنگ جس کی مغرب نے برسوں تیاری کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جی20 مشترکہ اعلامیے پر کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے، کل اس کی منظوری دی جائے گی، مشترکہ اعلامیہ میں خوراک، توانائی، صحت اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.