بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے پرویز الہٰی کی کابینہ کے 18 ارکان کے ناموں کی منظوری دیدی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کی کابینہ کے 18 ارکان کے ناموں کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی منظور کی گئی پنجاب کابینہ میں تمام وزرا کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل ق لیگ کی 2 وزارتیں بھی واپس لے لیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی طرف سے پنجاب کابینہ میں محمود الرشید کو بلدیات اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو صحت کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ، ڈاکٹر مراد راس کو محکمہ تعلیم، ہاشم جواں بخت کو خزانہ، خرم ورک کو وزیر قانون بنایا جاسکتا ہے۔

نئی پنجاب کابینہ میں راجا یاسر ہمایوں کو ہائر ایجوکیشن، ہاشم ڈوگر کو محکمہ داخلہ اور راجا بشارت کو پارلیمانی امور کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کی کابینہ میں علی افضل ساہی، لطیف نذر گجر، محسن لغاری اور فیاض الحسن چوہان کو بھی وزیر بنایا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.