پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے مذاکراتی ٹیم کو کہے گئے عمران خان کے الفاظ بتادیے۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پرویز الہٰی نے کہا کہ پکڑ دھکڑ شریف برادران کا وتیرہ ہے، یہ مذاکرات بھی کرتے ہیں اور ساتھ ہی دباؤ ڈالنے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے مذکراتی ٹیم سے کہا ہے کہ اگر آپ ان کی نیت خراب دیکھیں تو چھوڑ کر آجائیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ شریفوں کے پاؤں جہاں پڑ جائیں وہاں امیدیں ختم ہو جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا سیاسی لوگ فیصلہ کر لیں ورنہ ہم فیصلہ کریں گے، سپریم کورٹ جو کہہ دے ہم نے ماننا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ ٹکٹیں دینے کے معاملے پر عمران خان نے ہماری بات مانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کا ہر کام جعلی ہے، ان کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس کیا ہوا ہے۔
Comments are closed.