پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاسی رواداری کا جنازہ نکالا، اپوزیشن سے ڈائیلاگ نہیں بلکہ طالبان سے ڈائیلاگ کرنا چاہتا ہے۔
ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ نے کنٹینر پر چڑھ کر سی پیک اور ملکی ترقی روکنے کی کوشش کی۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ایماندار نے ملک میں پٹرول کی قیمت بڑھادی، اب بتایا جائے کون چور ہے؟ مہنگائی ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے، یہ اکیلا نہیں سلیکٹڈ چوروں کا ٹولہ ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کریڈٹ پر انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں، عمران خان طالبان کو این آر او دینے جارہا ہے۔
Comments are closed.